17 اپریل ، 2013
کراچی …پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اختر حسین جدون نے کہا ہے کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو صوبائی اسمبلی کی سیٹ نکالنا بھی مشکل ہوجائے گا۔ پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اختر حسین جدون نے اپنے حامیوں کے ہمراہ بلاول ہاوس چورنگی کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے ،جس سے جیالوں کی دل آزاری ہورہی ہے۔ اگر پی ایس 89 سے ٹکٹ نہ بھی ملا تو تب بھی پیپلز پارٹی میں ہی رہوں گا ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژ ن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے گروپ بندی کررکھی ہے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔