پاکستان
17 اپریل ، 2013

شیرجنگلی جانور ہے جس کے پاس دماغ ہی نہیں ہوتا،پرویز الٰہی

شیرجنگلی جانور ہے جس کے پاس دماغ ہی نہیں ہوتا،پرویز الٰہی

گجرات …ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ ان کا انتخابی نشان سائیکل ہے جو غریب انسان کو بغیر پیٹرول اور گیس کے منزل تک پہنچا دیتی ہے، جبکہ شیر جنگلی جانور ہے جس کے پاس دماغ ہی نہیں ہوتا، گجرات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور میں صرف لاہور میں نہیں بلکہ پورے پنجاب میں ترقیاتی کام کروائے، 5 سال کے دوران مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کو مزید خراب کیا، ناکام اسکیموں پر 140 ارب روپے ضائع کردیئے ،انہوں نے (ن)لیگ سے سوال کیا کہ کوئی ایک منصوبہ بتا دیں جو کہ عام آدمی کے لئے بنایا گیاہو۔

مزید خبریں :