پاکستان
06 مارچ ، 2012

میر امام بزنجو نے ڈی سی او گوادر کوتلخ کلامی کے بعد قتل کیا ،ڈی آئی جی ساؤتھ

میر امام بزنجو نے ڈی سی او گوادر کوتلخ کلامی کے بعد قتل کیا ،ڈی آئی جی ساؤتھ

کراچی. . .... . .ڈی سی او گوادر کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ شوکت علی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی سی او عبدالرحمن دشتی ڈیفنس میں اپنے دوست سے ملنے آئے تھے کہ جہاں ان کی تلخ کلامی ہوئی جس پر میرامام بزنجو نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا،ڈی سی او گوادر کو سر میں ایک گولی ماری گئی۔قتل کے بعد لاش کو گاڑی میں رکھا گیا اور کوشش کی جارہی تھی کہ لاش کسی اور علاقے میں پھینکی جائے جبکہ بنگلے کے ملازمین جائے وقوعہ دھونے کی کوشش کر رہے تھے۔لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بنگلے کے 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ میرا مام مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایس پی صدر کے مطابق میریعقوب بزنجو کے گھر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔لائسنس چیک کیا جارہا ہے جبکہ سندھ بلوچستان بارڈر کو سیل کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی جار ہی ہے۔

مزید خبریں :