18 اپریل ، 2013
اسلام آباد…موسم گرما کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ دوروز میں درجہ حرارت 2سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ مزید بڑھنے کا امکا ن ہے۔سندھ ، بلوچستان اورپنجاب کے شہروں میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ گرمی سے محفوظ رہنے کیلیے لوگ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کررہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم کشمیرمیں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ جس سے موسم خوشگوارہوگیا۔سب سے زیادہ بارش بونجی میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔