پاکستان
18 اپریل ، 2013

کراچی:تین افراداغوا کے بعد قتل، بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی:تین افراداغوا کے بعد قتل، بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی…کراچی کے علاقے کھارادر میں تین افراد کو اغواء کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا گیا،جبکہ کورنگی بنگالی پاڑہ سے ایک بچے کی تشدد زدہ لاش ملی۔پولیس کے مطابق کھارادر کے علاقے میں دو مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا،ہلاک ہونے والے افراد میں سے ایک کو کھارادر صرافہ بازار اور دو کو معصومین امام بارگاہ کے قریب نشانہ بنایا گیا ،پولیس نے دونوں جگہوں سے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے 8 خول بھی برآمد کرلئے ہیں،ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر آفتاب چنٹر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تینوں مقتولین کو سر اور گردن میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے،جبکہ جسموں پر معمولی نوعیت کے تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں ،دوسری جانب کورنگی کے علاقے بنگالی پاڑہ سے ایک بچے کی تشدد زدہ لاش ملی۔

مزید خبریں :