پاکستان
18 اپریل ، 2013

ن لیگ کا لاہور سے انتخابی امیدواروں کا اعلان،شریف فیملی سرفہرست

ن لیگ کا لاہور سے انتخابی امیدواروں کا اعلان،شریف فیملی سرفہرست

لاہور…مسلم لیگ ن نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 13اور صوبائی اسمبلی کی 25نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔ٹکٹوں کے حصول میں شریف فیملی سرفہرست نظر آرہی ہے ۔لاہور کی قومی اور پنجاب اسمبلی کی تین تین نشستوں پر شریف فیملی کے افراد الیکشن لڑ رہے ہیں۔ این اے 120سے نوازشریف ،این اے 129سے شہبازشریف جبکہ این اے 119 سے حمزہ شہباز انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اسی طر ح لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 159 اور پی پی 161 سے شہبازشریف جبکہ پی پی 142سے حمزہ شہبازشریف میدان میں ہیں۔

مزید خبریں :