18 اپریل ، 2013
اسلام آباد … اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں ملوث زین سکھیرا کی ضمانت کے خلاف ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاق اور فریقین کو نوٹسز جاری کر د یئے ہیں درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کاسی کی عدالت میں ہوئی۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر حسین اصغر نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ زین سکھیرا کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ایف آئی اے کے وکیل چوہدری ذوالفقار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ زین سکھیرا کو جعلی ڈگری پر وزارت آئی ٹی میں کنسلٹنٹ تعینات کیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کاسی نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاق اور زین سکھیرا کو نوٹس جاری کر دیئے۔