پاکستان
18 اپریل ، 2013

ایبٹ آباد: مکان کی چھت گرنے سے 3بچے اور ماں جاں بحق،باپ زخمی

ایبٹ آباد…ضلع ایبٹ آباد کے قریب لوئر پیروٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3بچے اور ماں موقع پر ہی دم توڑ گئے ،باپ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔لوئر پیروٹ کے علاقے میں رات کو کچے مکان کی چھت گرگئی،واقعہ کے فوراً بعد علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کردی اور ملبے سے ایک بچی ، 2بچے اور ان کی ماں کی لاشیں نکال لیں جبکہ گھر کے سربراہ امین کو شدید زخمی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کی چھت بوسیدہ تھی اس لئے گر گئی ہے۔

مزید خبریں :