پاکستان
18 اپریل ، 2013

پابندی کے با وجود نگراں وزیر اعظم کا بیٹا ڈائریکٹر این ایچ اے تعینات

پابندی کے با وجود نگراں وزیر اعظم کا بیٹا ڈائریکٹر این ایچ اے تعینات

اسلام آباد…نگراں حکومت میں بھی سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔ نگراں وزیر اعظم کے بیٹے کو ڈائریکٹر منٹی ننس این ایچ اے تعینات کردیا گیاہے ، انضمام اورڈیپوٹیشن پر پابندی کے باوجود یہ خصوصی تعیناتیاں کی گئی ہیں ۔گریڈ18کے شفقت حسین کھوسہ ورکس اینڈ کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ بلوچستان میں تھے، 16اپریل کو ڈپٹی ڈائرکٹرکنسٹرکشن کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہوااور دوسرے ہی دن 17اپریل کو ڈائریکٹرمینٹی ننس تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مزید خبریں :