پاکستان
18 اپریل ، 2013

مشرف کی گرفتاری کا حکم مکافاتِ عمل ، انصاف کی فتح ہے، شہباز شریف

مشرف کی گرفتاری کا حکم مکافاتِ عمل ، انصاف کی فتح ہے، شہباز شریف

لاہور … مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم مکافاتِ عمل اور انصاف کی فتح ہے۔ محمد شہباز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے129 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 159 کاہنہ میں اپنے پہلے انتخابی دفتر کے افتتاح اور دیہات کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، صدقے کے 2 بکرے ذبح کئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کی لہر ضرور ہے، لیکن انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، تمام سیاست دانوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

مزید خبریں :