18 اپریل ، 2013
اسلام آباد … اسلام آباد کے تمام ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد بن یامین نے شہر کے تمام ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ چند گھنٹوں قبل بن یامین نے شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔