پاکستان
18 اپریل ، 2013

پرویز مشرف کی گرفتاری کے عدالتی حکم پر عمل کیا جائیگا، عارف نظامی

پرویز مشرف کی گرفتاری کے عدالتی حکم پر عمل کیا جائیگا، عارف نظامی

اسلام آباد … نگراں وزیراطلاعات عارف نظامی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی گرفتاری کے عدالتی احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا، ان کی گرفتاری سے ملک میں انارکی پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں۔ نگراں وزیراطلاعات و نشریات عارف نظامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی گرفتاری سے ملک میں انارکی پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں۔

مزید خبریں :