06 مارچ ، 2012
ایبٹ آباد … ایبٹ آباد کی کاغان کالونی کے مکان میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دھماکے میں ایک بچی اور اس کا والدجاں بحق اوردو خواتین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علی الصبح کاغان کالونی میں عاشق نامی شخص کے گھرکی بالائی منزل میں زور دار دھماکا ہوا جس سے کمرے میں سوئے ہوئے رشید اوراس کی دوسالہ بیٹی شمائلہ موقع پر جاں بحق جبکہ فہمیدہ اور خالدہ نامی دوخواتین زخمی ہوگئیں ،زخمی خواتین کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے بتایا جاتا ہے تاہم پولیس دھماکے کے بارے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔