18 اپریل ، 2013
پشاور…پشاور کے علاقہ یکہ توت میں ہو نے والے خود کش حملہ کا ایک اور زخمی پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں چل پسا ۔ جس سے مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی ہے۔ اسپتال حکام کے مطا بق پشاور کے علاقہ یکہ توت میں ہو نے والے خودکش حملے کے 63 زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھا۔ جن میں سے47زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ تاہم زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک تھی جو آج زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے چل پسا۔اسپتال حکام کے مطابق باقی زخمی زیر علاج ہیں ۔ اور انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔