06 مارچ ، 2012
کراچی… کراچی پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالرحمان دشتی کے قتل کا مقدمہ میر امام بیل بزنجو کے خلاف تھانہ کلفٹن میں درج کرلیا گیا ہے،پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ مقدمہ نمبر 2012/46 مقتول عبدالرحمان دشتی کے بڑے بھائی کے بیٹے کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،لیکن ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے،البتہ گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کے ساتھ میر امام بزنجو کے ڈیفنس خیابان تنظیم میں واقع بنگلے پر مرد اور خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔