پاکستان
06 مارچ ، 2012

تربیلا میں پانی کی سطح کل تک ڈیڈ لیول پر آجائیگی

تربیلا میں پانی کی سطح کل تک ڈیڈ لیول پر آجائیگی

لاہور… تربیلا میں پانی کی سطح کل تک ڈیڈ لیول پر آجائیگی جس کے بعد لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 37ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے ۔ ڈیم میں ڈیم میں پانی کی آمد 24ہزار 300 کیوسک اور اخراج 40ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول1040 سے 30 فٹ بلند رہ گئی ہے جو 1070.70فٹ ریکارڈ کی گئی۔ منگلاڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2لاکھ69ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد 28ہزار213 کیوسک اور اخراج 30ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :