پاکستان
06 مارچ ، 2012

ڈیرہ بگٹی، ایف سے جھڑپ،7حملہ آور ہلاک، 9زخمی

ڈیرہ بگٹی، ایف سے جھڑپ،7حملہ آور ہلاک، 9زخمی

کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسزاورنامعلوم مسلح افرادکے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں سات حملہ آورہلاک جبکہ نوزخمی ہوگئے۔ایف سی ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سوئی کے علاقے اوچ میں فرنٹئیرکورکے کانوائے پر نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی ایف سی کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں سات حملہ آورہلاک ہوگئے جبکہ انکے نوساتھی زخمی ہوئے جنھیں بعدازاں گرفتارکرلیاگیا تاہم سیکیورٹی اہلکارمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے فائرنگ کاسلسلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :