پاکستان
19 اپریل ، 2013

پرویزمشرف کو پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا

پرویزمشرف کو پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا

اسلام آباد ...... سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو گرفتار کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ،انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کل پیش کیے جانے کا امکان ہے،اِس سے قبل، سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو آج صبح گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے پرویز مشرف کا دو دوزہ راہداری ریمانڈ دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف کو آج صبح گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے تحریری حکم میں پرویز مشرف کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دینے کا فیصلہ سنایا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی طرف سے پرویز مشرف کی گرفتاری 18 اپریل کو ظاہر کی گئی۔ اور ان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مانگا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرے، اور عدالتی حکم پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل کر کے رپورٹ دی جائے۔عدالت میں پیشی کے بعد پرویز مشرف دوبارہ چک شہزاد پہنچے ،۔ عدالت میں پیشی کے بعد جیونیوز سے گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ خودپاکستان آئے ہیں اور عدالت کا احترام کرتے ہیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ حالات جو بھی ہوں وہ ان کا سامنا کریں گے،اِس کے تھوڑی دیر بعدپولیس نے انہیں پولیس کے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا، انہیں آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن عدالت کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے اب انہیں کل پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :