پاکستان
19 اپریل ، 2013

فضل اللہ نے فون کرکے پنجاب پر حملوں کیلئے راستہ مانگاتھا، اسفندیار

فضل اللہ نے فون کرکے پنجاب پر حملوں کیلئے راستہ مانگاتھا، اسفندیار

کراچی…اے این پی کے صدر اسفند یارولی نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان رہنما مولانا فضل اللہ نے انہیں فون کر کے کہا تھا کہ ہمیں پنجاب پر حملوں کے لیے راستہ دو لیکن میرے انکار پر انہوں نے ہم پر حملے شروع کر دیے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اسفند یار ولی نے کہا کہ حاجی غلام احمد بلور پر حملے کے بعد صدر زرداری اور الطاف حسین کے سوا کسی نے فون کر کے ہمارے ساتھ افسوس نہیں کیا میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ آج ہماری باری ہے تو کل ان کی باری ہوگی جو آج خاموش ہیں۔ اسفند یار ولی کا انٹرویو جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل میں آج رات آٹھ بجکر پانچ منٹ پر نشر کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :