پاکستان
06 مارچ ، 2012

باجوڑایجنسی:شورش میں تباہ ہونیوالے گھروں کی تعمیر کیلئے رقوم کی ادائیگی

باجوڑایجنسی:شورش میں تباہ ہونیوالے گھروں کی تعمیر کیلئے رقوم کی ادائیگی

پشاور…باجوڑ ایجنسی میں شورش کے باعث تباہ ہونے والے مزید 2ہزار 109خاندانوں کو مکانات کی تعمیر کے لئے رقوم ادا کر دی گئی ہیں۔فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں شورش کے باعث مجموعی طور پر 8ہزار 668مکانات متاثر ہوئے تھے۔ جن میں سے تین ہزار 265 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ پانچ ہزار 403 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق تین مراحل میں پانچ ہزار 389 مکانات کے مالکان کو ایک ارب 44 کروڑ 71 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مکمل تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو چار لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے ادا کیے گئے۔جبکہ تین ہزار 279 متاثرہ مکانات کی تعمیر نو کے لئے امداد تاحال فراہم نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :