پاکستان
06 مارچ ، 2012

بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا

بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا

اسلام آباد… ملک کے بیشتر علاقوں میں دو روز تک جاری رہنے کے بعد آج بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے، استور میں لینڈسلائڈنگ سے مصروف شاہراہ بلاک ہوگئی۔ گلگت بلتستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود جبکہ کہیں کہیں ہلکی دھوپ نکلی ہوئی ہے، استور میں مین شاہراہ مشْکِن کے قریب بھاری لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے راولپنڈی اور گلگت کے درمیان ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہے، راستہ بند ہونے کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں کئی مسافر پھنسے ہوئے ہیں، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت کشمیر اور مری میں بھی دو روز مسلسل جاری رہنے والا بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے، بیشتر علاقوں میں دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں دو روز تک جاری رہنے کے بعد آج بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے، استور میں لینڈسلائڈنگ سے مصروف شاہراہ بلاک ہوگئی۔ گلگت بلتستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود جبکہ کہیں کہیں ہلکی دھوپ نکلی ہوئی ہے، استور میں مین شاہراہ مشْکِن کے قریب بھاری لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے راولپنڈی اور گلگت کے درمیان ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہے، راستہ بند ہونے کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں کئی مسافر پھنسے ہوئے ہیں، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت کشمیر اور مری میں بھی دو روز مسلسل جاری رہنے والا بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے، بیشتر علاقوں میں دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہے۔

مزید خبریں :