پاکستان
06 مارچ ، 2012

کراچی: کورنگی کراسنگ پر بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج

کراچی: کورنگی کراسنگ پر بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج

کراچی… کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے مکین بجلی کی بندش کے خلاف کورنگی کراسنگ پر احتجاج کررہے ہیں ، مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلاکر ٹریفک کی روانی معطل کردی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ابرہیم حیدری کے کئی علاقوں کی بجلی پچھلے کئی دنوں سے بند ہے جس کے باعث پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہورہی ہے ۔ مظاہرین میں بڑی تعداد میں خاتوں بھی شریک ہیں جنھوں نے ڈنڈے اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ڈنڈا بردار افرادنے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بھی حملہ جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔۔ مظاہرین سے سڑک پر ٹائر اور دیگر اشیاء جلاکر ٹریفک بھی معطل کردی جس کے باعث کورنگی روڈ پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔۔ کالجزاوریونیورسٹیز کے طلبہ ٹریفک جام میں پھنسے رہے جبکہ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے کورنگی کراسنگ سے ڈیفنس روڈ کی طرف بڑھے جس کے بعد مظاہرین کورنگی انڈسٹڑیل ایریا کی طرف مارچ کررہے ہیں جبکہ کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ عدم ادایئگی کے باعث گزشتہ ہفتے ابراہیم حیدری میں چار پی ایم ٹی کی بجلی منقطع کی گئی ،ان پی ایم ٹیز میں آٹھ سو سے زیادہ نادہندہ صارفین واجبات کی ادائیگی نہیں کررہے ، ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ نادہندہ صارفین کا احتجاج بلا جواز ہے ، کے ای ایس سی ڈیفالٹرز کو مفت بجلی فراہم نہیں کرسکتی ۔

مزید خبریں :