21 اپریل ، 2013
میانوالی … سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر زرداری تحریک انصاف کے ذریعے مسلم لیگ ن کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کی سازش کر رہے ہیں، اگر اقتدار ملا تو بجلی کا بحران 2 سال میں ختم کردیں گے۔ یہ بات انہوں نے میانوالی میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب میں کہی۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 11 مئی کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید سنائے گا، عمران خان میانوالی میں اس وقت نہیں آئے جب یہاں سیلاب کا خطرہ تھا، انقلاب اور تبدیلی لانے والے مشکل وقت میں کہاں تھے۔ شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں، ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اسکول، کالج اور سڑکیں بنانا مسلم لیگ ن کا خواب ہے۔