21 اپریل ، 2013
تھرپارکر …تھرپارکر میں دو پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر20سالہ شادی شدہ خاتوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔گاوٴں آدھی میں 20 سالہ شری مستی خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ مقامی پولیس پوسٹ پر تعینات دو پولیس اہلکار اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اُس کے گھر میں زبردستی گھس آئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانا بنایا ، خاتون کے مطابق جب وہ مقامی پولیس اسٹیشن پہنچے تو پولیس کے عملے نے دھمکیان دی اور دھکے دے کر نکال دیا رابطہ کرنے پر ایس ایس پی تھر پارکر ظہیر احمدو نے بتایا کہ دونو ں پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے واقع کی تحقیقات کی جارہی ہے۔