پاکستان
21 اپریل ، 2013

غلام احمد بلور پر خودکش حملے ،جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے معاوضہ کا اعلان

پشاور …پشاور میں اے این پی کے رہ نما غلام احمد بلور پر خود کش حملے میں جاں بحق افراد کے ورثا اور شدید زخمیوں کو مالی معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس کے مطابق 16 اپریل کو یکہ توت میں اے این پی کے رہ نما غلام بلور پر خود کش حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔ ان میں مرنے والے ہر شخص کے ورثا کو تین لاکھ روپے اور شدید زخمی کو ایک لاکھ روپے فی کس مالی معاوضہ دیا جائے گا۔اور یہ امدادی چیک آئندہ دو روز میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔ کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں ہونے والے دھماکوں کے متاثرین مالی امداد نہ ملنے کی صورت میں اپنی شکایات کمشنر پشاور کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :