پاکستان
22 اپریل ، 2013

سپریم کورٹ کی پرویز مشرف کے وکلاء کو اپنے موکل سے ملاقات کی اجازت

سپریم کورٹ کی پرویز مشرف کے وکلاء کو اپنے موکل سے ملاقات کی اجازت

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے وکلاء کو اپنے موکل سے ملاقات کی اجازت دے دی۔سابق صدر اور سابق آرمی چیف، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے کیس کی سماعت میں پرویز مشرف کے وکلااحمد رضا قصوری ، ابراہیم ستی اور قمر افضل نے موقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے موکل سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔تازہ ہدایات لینی ہیں، موکل سے ملنے دیا جائے۔ عدالت نے انہیں ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے سماعت ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ادھرآل پاکستان مسلم لیگ کا ایک وفد آج پرویز مشرف سے ملاقات کے لیے پہنچا تو سیکورٹی کے عملے نے انہیں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات سے روک دیا۔

مزید خبریں :