22 اپریل ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے حکم نامے اور رجسٹرار کے فون کے باوجود سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلا اپنے موکل سے ملاقات نہ کرسکے۔ وکلا کی پر ویز مشرف سے ملاقات کے لئے رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی فون کیا تاہم وکلا کی پر ویز مشرف سے ملاقات نہ ہو سکی۔ سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ انہیں پرویزمشرف سے ملنے نہیں دیا گیا، ہم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پہلے پنجاب حکومت کا اجازت نامہ لے کر آئیں۔اس مطالبے پر احمد رضا قصوری نے سمیت ان کے وکلا احتجاجاً چک شہزاد میں واقع سابق صدر پر ویز مشرف کی رہائش گاہ اور سب جیل سے واپس چلے گئے ہیں۔اس موقع پر احمد رضا قصوری نے مختصراً گفتگو میں کہا کہ سپرم کورٹ نے ہمیں جو ٹائم دیا تھا وہ ختم ہو گیا ہے اور ہمیں سپریم کورٹ جانا ہے۔