06 مارچ ، 2012
پشاور… سینٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حاجی محمد عدیل نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے رہنماوٴں نے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی تقرری کا اختیار صدر کو دے دیا ہے۔پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو میں حاجی محمد عدیل کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کی کور کمیٹی نے سینٹ کے عہدوں کی تقسیم صدر کی صوابدید پر چھوڑ ا ہے، صدر آصف علی زرداری اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے اے این پی سمیت اتحادی جماعتوں کے لئے قابل قبول ہوگا۔ حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں عمران سونامی لے بھی آئیں تو سینیٹ سے کوئی بھی بل پاس نہیں کرواسکتے۔