پاکستان
22 اپریل ، 2013

چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد ہائی کورٹ میں مشرف کی رٹ دائر

 چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد ہائی کورٹ میں مشرف کی رٹ دائر

پشاور…سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی۔ رٹ کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان کی سربراہی میں چار رکنی بنچ 30 اپریل سے شروع کرے گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے تاہم الیکشن ٹربیونل میں ان کے خلاف اعتراضات جمع کرائے گئے جس پر الیکشن ٹربیونل نے ان کو الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دیا تھا جس پر پرویز مشرف نے پشاور ہائی کورٹ میں فیصلے کے خلاف رٹ دائر کر دی ہے۔

مزید خبریں :