06 مارچ ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ولادی میر پیوٹن کو ایک بار پھر روس کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے ، نو منتخب روسی صدر نے رواں برس پاکستان آنے کی دعوت بھی قبول کرلی ہے ۔ اسلام آباد میں پرائم منسٹر ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم یوسف گیلانی اور روس کے نومنتخب صدر کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ، وزیراعظم نے ولادیمیر پیوٹن کو روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہاکہ انکا انتخاب روسی عوام کی جانب سے ان پر اعتمادکا مظہر ہے، وزیراعظم نے انہیں ستمبر میں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے روسی صدر نے قبول کرلیا ، دورے کی تاریخوں کا حتمی تعین دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کریں گے۔