23 اپریل ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف فرار کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا ،پرویز مشرف کی گرفتاری کی ذمے داری ڈی ایس پی کی تھی۔ سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری داخلہ کو آئی جی کے بارے میں کارروائی کے لیے کہا تھا ،ڈی ایس پی پر ذمے داری عائد نہ کریں ،ڈی ایس پی اپنے پلاٹ بیچنے میں مصروف ہیں ، یہاں ڈیوٹی کیسے دیں ۔ جسٹس شوکت عزیز نے استفسار کیا کہ سیکریٹری داخلہ کی جانب سے کوئی پیش کیوں نہیں ہوا ۔