06 مارچ ، 2012
اسلام آباد… الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے مسلم لیگ نون کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے۔ مسلم لیگ نون کی طرف سے رفیق رجوانہ نے آج الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی، اس میں کہاگیاہے کہ بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کے ہونے والے الیکشن میں صوبائی الیکشن کمشنر کو ووٹنگ طریقہ کار کا علم ہی نہیں تھا، اپیل میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اپیل کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے ، تاریخ سماعت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔