23 اپریل ، 2013
راولپنڈی…بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں پیش ہوگئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبرایک کے جج چوہدر حبیب الرحمان کیس کی سماعت کررہے ہیں۔سابق صدر کی پیشی کے موقع پر ان کے حامیوں اور وکلاء کے درمیان زبردست نعرے بازی بھی ہوئی۔