23 اپریل ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواستوں کی سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری بتایاکہ ان کے موکل نے بینچ پر اعتراض کیا ہے،پرویز مشرف کو اس بینچ پر اعتماد نہیں ہے،پہلے ہماری فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست کی سماعت کی جائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ درخواستوں کی سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،ان کی والدہ 95 سال کی ہیں اور وہ علیل ہیں، انہیں ان سے ملنے بھی جانا ہوتا ہے۔ اس پر جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ آپ کے موکل باہر جانا چاہتے ہیں تو درخواست دیں۔