23 اپریل ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ شہر میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی اطلاع ہے،جس کے نتیجے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔یاد رہے کہ پہلا دھماکا جناح ٹاوٴن اور دوسرا دھماکاگوالمنڈی میں ہوا تھا۔جیو نیوز کے مطابق گوالمنڈی کے دوسرے دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو سول اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔تیسرا دھماکہ گوردت سنگھ روڈ کے قریب ہوا ہے۔پولیس اور امداد ی ادارے اقدامات میں مصروف ہیں۔