پاکستان
06 مارچ ، 2012

پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت

پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت

پشاور …پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ لاپتہ افراد رہائی پانے کے بعد دوبارہ گرفتاری کے خوف سے عدالت کے سامنے نہیں آتے۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ لاپتہ محمود خان کے والد نے عدالت کو بتایا کہ وہ واپس اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ رہائی پانے والے کیوں عدالت کے سامنے نہیں آتے۔ جس پر درخواست گزار نے وضاحت کی کہا کہ ایک دفعہ رہائی پانے والے دوبارہ گرفتاری کے خوف سے عدالت کے سامنے نہیں آتے۔ محمود خان 25 نومبر2011کو پشاور سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ نوشہرہ سے لاپتہ حسین علی اور تاج بر کے بارے میں عدالت نے محکمہ داخلہ کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ دونوں مئی 2009سے لاپتہ ہیں۔

مزید خبریں :