پاکستان
24 اپریل ، 2013

قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے16ہزار692امیدوارمیدان میں رہ گئے

قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے16ہزار692امیدوارمیدان میں رہ گئے

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے ، قومی اسمبلی کی 272 عام نشستوں پر 4ہزار671 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 577 نشستوں پر 10 ہزار 958 امیدوار میدان میں رہ گئے ۔صوبہ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 35 عام نشستوں پر 517 امیدوار اورصوبائی اسمبلی کی 99 عام نشستوں پر ایک ہزار438 امیدوار میدان میں ہیں ۔فاٹا کی 12 نشستوں پر 339 امیدوار پارٹی ٹکٹ اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی دو نشستوں پر 77 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 148 عام نشستوں پر 2ہزار367 امیدوار میں ہیں ۔پنجاب اسمبلی کی 297 عام نشستوں پر 5ہزار758امیدوار میدان میں ہیں ۔سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 عام نشستوں پر 1087 امیدوار اور سندھ اسمبلی کی 130 عام نشستوں پر 2810 انتخابت میں حصہ لے رہے ہیں ۔صوبہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 284 امیدوار اور بلوچستان اسمبلی کی اکاون عام نشستوں پر 953 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا قومی اسمبلی میں خواتین کی ساٹھ مخصوص نشستوں پر 258 خواتین نے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں پنجاب کی 35 نشستوں کے لیے 123،سندھ کی 14 نشستوں پر 58، خیبرپختونخوا کی 8 نشستوں کے لیے 45 اور صوبہ بلوچستان کی 3 نشستوں پر 32 خواتین شامل ہیں ۔قومی اسمبلی میں اقلیتیوں کی دس مخصوص نشستوں کے لیے اکتہر امیدواروں کے کاغذات منظور کیے جا چکے ہیں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں میں کس پارٹی کے حصے میں کتنی نشستیں آئیں گی اس کا دارومدار عام انتخابات میں حاصل جنرل نشستوں پر منحصر ہے ۔

مزید خبریں :