پاکستان
24 اپریل ، 2013

نیب نے رینٹل پاور عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کردی

نیب نے رینٹل پاور عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کردی

اسلام آباد…نیب نے رینٹل پاور کیس میں عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا تے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیش کا عمل ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ عدالت نے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رینٹل پاور عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا نے نیب کی جانب سے 12 کیسز کی الگ الگ رپورٹس پیش کیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب سے ہدایات لے کر بتایا جائے کہ ملوث افراد کیخلاف چالان پیش کرنے سمیت کیا قانونی کارروائی کی گئی۔ کے کے آغا نے چیئرمین نیب کی ہدایات پر مبنی خفیہ دستاویزات عدالت میں جمع کراتے ہوئے انہیں خفیہ رکھنے کی اِستدعاکی۔ عدالت نے پیش کردہ دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد واپس کر دیں۔

مزید خبریں :