24 اپریل ، 2013
تربت …تربت کے علاقے میں مسافر گاڑی مقامی ندی میں بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین اور بچے سمیت چار افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق مسافر گاڑی تربت سے زامران جارہی تھی کہ راستے میں آنے والی مقامی ندی عبور کرتے ہوئے پانی میں تیز ریلا آنے سے ندی میں بہہ گئی،جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک ہی خاندان کی تین خواتین اور ایک بچہ پانی میں بہہ گیا،بعد میں ان کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں۔