پاکستان
24 اپریل ، 2013

گوجرانوالہ میں بھی’ تعلیم کو ووٹ دو ‘کے سلوگن سے مہم کا آغاز

گوجرانوالہ میں بھی’ تعلیم کو ووٹ دو ‘کے سلوگن سے مہم کا آغاز

گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں بھی تعلیم کو ووٹ دو کے سلوگن سے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔گوجرانوالہ میں مقامی تنظیم الف اعلان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار انجینئر خرم دستگیر نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوئے تو سو دن میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے اور ہر بچے کو اسکول لانے اور تعلیمی بجٹ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ الف اعلان جو کام کر رہا ہے وہ لائق تحسین ہے۔

مزید خبریں :