پاکستان
24 اپریل ، 2013

اقتدار کی میوزیکل چیئر کا یہ کھیل کب تک چلے گا، عمران خان

 اقتدار کی میوزیکل چیئر کا یہ کھیل کب تک چلے گا، عمران خان

شیخوپورہ …تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک جاتا ہے دوسرا آجاتا ہے ، اقتدار کی میوزیکل چیئر کا یہ کھیل کب تک چلے گا۔ شیخوپورہ میں بھی جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہناتھاکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے بلدیاتی ترقیاتی فنڈز سیاست کے لئے استعمال کئے۔اِس موقع پر عمران خان نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ نے بلدیاتی نظام کیوں نہیں بنایا، کیوں بننے نہیں دیا، بلدیات کے سارے فنڈ وزیراعلیٰ نے سنبھال لئے، ترقیاتی فنڈ سیاست میں استعمال کیا۔عمران خان کا کہناتھاکہ بلا اچھے بھلے شیر کو پھینٹے لگا سکتا ہے تو سرکس کے شیر کا کیا کرے گا؟عمران خان کا کہنا تھا کہ اقلیتیں بھی پاکستانی ہیں۔ نیا نظام پاکستانیوں میں کوئی امتیاز نہیں کرے گا۔ ایک نصابِ تعلیمی رائج کریں گے اور خواتین کو حقوق دلائیں گے۔

مزید خبریں :