پاکستان
24 اپریل ، 2013

بے گناہی ثابت کیے بغیر بیرون ملک نہیں جاوٴں گا،پرویز مشرف

بے گناہی ثابت کیے بغیر بیرون ملک نہیں جاوٴں گا،پرویز مشرف

اسلام آباد…سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے پاکستان آئے ہیں اور ایسا کیے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گے، بے نظیر قتل کیس میں شامل تفتیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے منتظر ہیں لیکن اِسی کیس میں گرفتاری دینے پر اپ سیٹ نظر آتے ہیں۔جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی اپنی رہائش گاہ پر بے نظیر قتل کیس میں اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ وہ اس بات پر اپ سیٹ ہیں کہ ججز نظربندی کیس کے بعد اب بے نظیر قتل کیس میں بھی گرفتاری دینا ہو گی۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں سابق صدر پرویز مشرف کو ملزم توبنایا گیا ہے مگر ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت یا شہادت موجود نہیں، عبوری ضمانت بھی میرٹ پر منسوخ نہیں کی گئی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ایف آئی اے نے اس کیس میں جسمانی ریمانڈ مانگنے کی استدعا کی تو مخالفت کی جائے گی،پرویز مشرف کے فارم ہاوٴس پر بالکل جیل جیسا ماحول ہے اور جیل کے قوانین ہی لاگو ہیں۔

مزید خبریں :