پاکستان
24 اپریل ، 2013

پشاورمیں موسلادھار بارش اورژالہ باری ، جل تھل ایک ہوگیا

پشاورمیں موسلادھار بارش اورژالہ باری ، جل تھل ایک ہوگیا

پشاور …پشاور میں گھنگھور گھٹائیں ایسی برسیں کہ شہر میں جل تھل ایک ہوگیا، ژالہ باری کی وجہ سے پشاور کی سڑکیں نتھیا گلی کا منظر پیش کرنے لگیں۔پشاور کی فضاوٴں پر گذشتہ رات سے کالی گھٹائیں چھائی ہوئی تھیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔ ابھی گھروں سے باہر موجود لوگ تیز بارش سے سنبھلے بھی نہیں تھے کہ ژالہ باری شروع ہوگئی اور شہر کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم نہایت خوشگوار ہوگیا۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں خنکی کا احساس دلا رہی تھیں۔بارش سے درخت بھی دھل گئے اور موسم بہار نے نئی انگڑائی لی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید خبریں :