24 اپریل ، 2013
اسلام آباد…ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین جاوید لغاری نے نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کو وزارت تعلیم و تربیت کے ماتحت کرنا سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آباد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ خط میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کمیشن کو وزارت تعلیم اور تربیت کے ماتحت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کاموقف ہے کہ اس اقدام سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری متاثر ہوگی اور اس کی کارکردگی کو نقصان پہنچے گا۔