پاکستان
24 اپریل ، 2013

شہزادرائے کی مہم ’چل پڑھا‘ بیرون ملک بھی مقبول

شہزادرائے کی مہم ’چل پڑھا‘ بیرون ملک بھی مقبول

ہارورڈ…تعلیمی اصلاحات کیلئے مشہور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کی مہم چل پڑھا نے بیرون ملک بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔ معروف امریکی یونی ورسٹی ہارورڈ میں شہزاد رائے کے ساتھ مکالمے کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب کو ” دی آرٹس اینڈ سوشل چینج اِن پاکستان “ کا نام دیا گیا۔ ایونٹ کا مقصد چل پڑھا کے دوران شہزاد رائے کو پیش آنے والے تجربات سے آگاہی حاصل کرنا اور ان کے فن سے لطف اندوز ہونا تھا۔ شرکاء نے شہزاد رائے کی ڈاکیو مینٹری چل پڑھا کے منتخب حصے دیکھے۔ شہزاد رائے نے شرکاء کو اپنی مہم کے بارے میں بتایا جس کے دوران انہوں نے پاکستان بھر میں 200 سے زائد اسکولوں کے دورے کئے اور قومی تعلیمی نظام کی خامیوں کو اجاگر کیا۔ شہزاد رائے نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات کے لئے اپنے میوزک سے انہیں کس طرح مدد ملی۔ ایونٹ کے منتظمین میں ہارورڈ پاکستان اسٹوڈنٹ گروپ اور ہارورڈ کالج پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن جبکہ شریک اسپانسرز میں پرنس الولید بن طلال اسلامک اسٹڈیز پروگرام اور ہارورڈ ساوٴتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ شامل تھے۔

مزید خبریں :