24 اپریل ، 2013
برسلز …آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے افغان صدر حامد کرزئی اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے برسلز میں ملاقات کی ہے ،جان کیری کا کہناہے کہ سہ فریقی مذاکرات کے نتائج ہی بات چیت کے اصل عکاس ہوں گے۔ مذاکرات بیلجئیم کے دارلحکومت برسلز میں ہوئے جن میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، افغان صدر حامد کرزئی اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے علاقے کی صورتحال پر بات چیت کی۔ پاک افغان تعلقات اور ان میں کشیدگی پر بھی گفتگو ہوئی۔بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے بعداعلامیہ یاپریس کانفرنس سے نتیجے نہیں نکالے جاتے۔مذاکرات کے نتائج پر نظررکھنی چاہیے۔