24 اپریل ، 2013
حال نہیں۔خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت سیکڑوں زائرین گزشتہ 10 روز سے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔سرد موسم کے باعث پاراچنار کا شہری سرحد پر ہی جاں بحق ہوچکا ہے۔ زیارت کے لئے عراق جانے والے 2 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کو ایران عراق سرحد پر پھنسے 10 روز کا عرصہ گزر چکا۔لیکن پاکستانی سفارتخانے سمیت کسی پاکستانی حکام نے زائرین کا حال تک نہیں پوچھا۔زائرین بے یارومددگار موسم کی سختیاں جھیلنے پر مجبور ہیں۔زائرین کے مطابق سرد موسم کے باعث پارہ چنار کا شہری جلال حسین انتقال کرگیا ہے۔جس کی میت رکھنے کے لئے بھی جگہ نہیں دی جارہی۔زائرین کا کہنا ہے کہ ویلڈ ویزا ہونے کے باوجود انہیں گزشتہ دس روز سے عراق میں داخلہ نہیں دیا گیا ہے۔