پاکستان
24 اپریل ، 2013

بے یقینی کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگ باہر آئیں، مریم نواز

بے یقینی کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگ باہر آئیں، مریم نواز

لاہور…مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ بے یقینی کی جو صورت حال پھیلائی جا رہی ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے لوگ باہر آئیں۔ مریم نواز نے اپنے والد میاں نواز شریف کے حلقہ این اے 120 لاہور کا دورہ کیا۔ تمام راستے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مریم نوازکے دورے کے دوران شیر کو بھی ایک گاڑی کی چھت پر بٹھایا گیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنارہا۔ میڈیا سے گفت گو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے حلقے کا دورہ کرنے آئی تھیں اور لوگوں کی محبتیں سمیٹیں۔ انتخابات لازمی ہونے چاہئیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔

مزید خبریں :