06 مارچ ، 2012
کراچی . . . . . کراچی میں کلفٹن تین تلوار کے قریب اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔ ایس پی صدرطارق دھاریجو کے مطابق لیدر کمپنی کی ایک گاڑی کلفٹن میں واقع بینک سے نقد رقم لے کر نکلی اس دوران ملزمان نے گاڑی کاتعاقب شروع کردیاجیسے ہی تین تلوار کے قریب سگنل پرگاڑی رکی تو مسلح ملزمان نے نقدی چھیننے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ ایک زخمی غلام رسول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔