24 اپریل ، 2013
خانیوال … خانیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ خانیوال میں مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے جلسے سے خطاب سے قبل کارکنان میں پارٹی کے جھنڈے تقسیم کئے جارہے تھے، 2 کارکنوں نے جھنڈا لینے میں پہل کرنا چاہی جس پر دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ دھکم پیل بڑھنے پر جلسے میں موجود پولیس اہلکاروں نے کارکنوں میں جھگڑا ختم کرایا۔